Posts

Showing posts from September, 2024

نتیش رانے کو مفتی اسمٰعیل کا چیلنج ماں کا دودھ پیا ہوگا تو مالیگاؤں آئے اور مسجد میں گھس کر کسی کو مار کر دکھائے، اسکا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا

Image
نتیش رانے کو مفتی اسمٰعیل کا چیلنج ماں کا دودھ پیا ہوگا تو مالیگاؤں آئے اور مسجد میں گھس کر کسی کو مار کر دکھائے، اسکا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا  حکومت وقف ترمیمی ایکٹ کو واپس لے اور نتیش رانے و رام گری مہاراج پر فوراً قانونی کارروائی کریں،مجلس کا یک روزہ مذمتی احتجاج مالیگاؤں (پریس ریلیز ) بروز بدھ 11 ستمبر دوپہر 3 بجے شہیدوں کی یادگار کے پاس زبردست مذمتی احتجاج کیا گیا مجلس اتحاد المسلمین کے بینر تلے ایک احتجاجی مذمتی و مطالباتی دھرنا جسے غیر سیاسی طور پر رکھا گیا اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اوّل تو یہ دھرنا ہمارے ایمان و عقیدے کا سوال ہے اور دوسرا مسئلہ ہم ہندوستانیوں کے وجود کا ہے جسے ہم وقف کی املاک سے تعبیر کرتے ہیں موجودہ حکومت کے دس سالوں میں جو تعلیمی سماجی اقتصادی اور سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور ایسے قانون کا نفاذ کرکے مسلمانوں کے خلاف اقدامات کئے گئے اب ان سب سے بڑا و خطرناک قانون اسوقت نفاذ میں لانے کی سازش کر رہے ہیں وہ وقف ترمیمی ایکٹ ہے اوقاف صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے اور سب سے پہل...

وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے شکشک سمنوئے سنگھ کی ملاقات، اضافی گرانٹ دینے کا مطالبہ، اجیت پوار کا مثبت تیقن

Image
وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے شکشک سمنوئے سنگھ کی ملاقات، اضافی گرانٹ دینے کا مطالبہ، اجیت پوار کا مثبت تیقن  آزاد میدان میں اضافی گرانٹ کیلئے اساتذہ کا دھرنا، ریاست بھر کے اساتذہ سے شرکت کی اپیل ممبئی : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج  گیارہ ستمبر کو مہاراشٹر کے وزیر خزانہ و نائب وزیر مالیات اجیت پوار سے مہاراشٹر شکشک سمنوئے سنگھ کے ذمہ داران نے ملاقات کرتے ہوئے اضافی گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس طرح کی تفصیلات شکشک سمنوئے سنگھ کے بھرت جامنک سر نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اضافی گرانٹ کی فائل کے تعلق سے فالو اپ لیا گیا گیا تو ابتدائی طور پر وزارت کے محکمہ خزانہ میں معلومات سے پتہ چلا کہ محکمہ خزانہ اس تجویز کو آئندہ کابینہ میں پیش کرنے کے لیے مثبت ہے۔ وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے ملاقات میں مرحلہ وار اضافی گرانٹ کے تعلق میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پر اجیت دادا پوار نے کہا کہ یہ موضوع میں جانتا ہوں  اگر یہ موضوع سب کی بھلائی کے لیے ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔میں اس مسئلے کو حل کروں گا۔ اس سلسلے میں شکشک سمنوئے سنگھ کے ذمہ داران نے اساتذۂ کرام و معلما...